10:36 , 15 نومبر 2025
Watch Live

امریکا کے نئے ویزا قانون میں غیر ملکیوں پر کتنے ڈالر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا؟

امریکا نے نان امیگرنٹ ویزا (سیاحت، تعلیم یا کاروبار) حاصل کرنے والے تمام غیر ملکیوں پر 250 امریکی ڈالر اضافی فیس عائد کر دی ہے، جو ’’سیفٹی ڈپازٹ‘‘ کے طور پر وصول کی جائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ رقم صرف ان درخواست گزاروں کو واپس کی جائے گی جو ویزا کی تمام شرائط پوری کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر امریکا سے واپس چلے جائیں گے۔

یہ قانون ’’ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ‘‘ کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ 250 ڈالرز کی واپسی خودکار نہیں ہوگی، بلکہ درخواست گزار کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے ویزا کی خلاف ورزی نہیں کی۔

فی الحال فیس کی واپسی کا طریقہ کار واضح نہیں، تاہم نئی پالیسی پر جلد عملدرآمد کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION